hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 1959

.

سنن الدارمي

1959
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا الْمُثَنَّى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ نَافِعٍ أَبُو سُفْيَانَ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي ذَاتَ يَوْمٍ إِلَى مَنْزِلِهِ فَقَالَ هَلْ مِنْ غَدَاءٍ أَوْ مِنْ عَشَاءٍ شَكَّ طَلْحَةُ قَالَ فَأَخْرَجَ إِلَيْهِ فِلَقًا مِنْ خُبْزٍ فَقَالَ أَمَا مِنْ أُدْمٍ قَالُوا لَا إِلَّا شَيْءٌ مِنْ خَلٍّ فَقَالَ هَاتُوهُ فَنِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ قَالَ جَابِرٌ فَمَا زِلْتُ أُحِبُّ الْخَلَّ مُنْذُ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ فَمَا زِلْتُ أُحِبُّهُ مُنْذُ سَمِعْتُهُ مِنْ جَابِرٍ
حضرت جابر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرا ہاتھ پکڑا اور اپنے ہاں لے گئے آپ نے دریافت کیا کیا کچھ کھانے کو ہے حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں آپ کی خدمت میں روٹی کا ایک ٹکڑا پیش کیا گیا آپ نے دریافت کیا کیا کوئی سالن ہے اہل خانہ نے عرض کی صرف کچھ سرکہ ہے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اسے ہی لے آؤ سرکہ بہترین سالن ہے۔ حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی یہ بات سنی ہے تب سے میں ہمیشہ سرکہ کو پسند کرتا ہوں۔ حضرت ابوسفیان بیان کرتے ہیں جب سے میں نے حضرت جابر (رض) کی زبانی یہ بات سنی ہے اس کے بعد بھی سرکہ کو ہمیشہ پسند کرتا ہوں۔