أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ قَدْ صَنَعَ طَعَامًا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي فَدَعَاهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَكَذَا وَأَوْمَأَ إِلَيْهِ بِيَدِهِ قَالَ يَقُولُ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَكَذَا وَأَشَارَ إِلَى عَائِشَةَ قَالَ لَا فَأَعْرَضَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ الثَّانِيَةَ وَأَوْمَأَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَعْرَضَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَوْمَأَ إِلَيْهِ الثَّالِثَةَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهَذِهِ قَالَ نَعَمْ فَانْطَلَقَ مَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَائِشَةُ فَأَكَلَا مِنْ طَعَامِهِ
حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں ایک شخص نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے کھانا تیار کیا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اشارے کے ذریعے اس سے کہا یہ بھی آپ نے سیدہ عائشہ (رض) کی طرف اشارہ کیا تھا اس نے عرض کی نہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی طرف سے منہ پھیرلیا اس نے دوبارہ آپ کی طرف اشارہ کیا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوبارہ اشارہ کیا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منہ پھیرلیا اس نے تیسری مرتبہ اشارہ کیا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا کیا یہ بھی دعوت میں شریک ہوگی اس نے عرض کی جی ہاں تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور سیدہ عائشہ (رض) اس شخص کے ہمراہ گئے اور ان دونوں نے اس کے ہاں کھانا کھایا۔