hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 1997

.

سنن الدارمي

1997
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كُنْتُ سَاقِيَ الْقَوْمِ فِي مَنْزِلِ أَبِي طَلْحَةَ قَالَ فَنَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ قَالَ فَأَمَرَ مُنَادِيًا فَنَادَى فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ اخْرُجْ فَانْظُرْ مَا هَذَا فَخَرَجْتُ فَقُلْتُ هَذَا مُنَادٍ يُنَادِي أَلَا إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ فَقَالَ لِيَ اذْهَبْ فَأَهْرِقْهَا قَالَ فَجَرَتْ فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ قَالَ وَكَانَتْ خَمْرُهُمْ يَوْمَئِذٍ الْفَضِيخَ فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ قُتِلَ قَوْمٌ وَهِيَ فِي بُطُونِهِمْ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا إِذَا مَا اتَّقَوْا وَآمَنُوا الْآيَةَ
حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں حضرت ابوطلحہ کے ہاں ساقی گری کررہا تھا اس وقت شراب کی حرمت کا حکم نازل ہوگیا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو اعلان کرنے کا حکم دیا اس نے اعلان کیا حضرت ابوطلحہ نے مجھ سے کہا جاؤ اور دیکھو کیا اعلان ہورہا ہے ؟ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں میں باہر آیا اور واپس آکر انھیں بتایا ایک شخص اعلان کررہا ہے کہ شراب حرام قرار دے دی گئی حضرت ابوطلحہ نے مجھے یہ ہدایت کی جاؤ اور اسے بہادو۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں مدینہ کی گلیوں کے اندر شراب بہہ رہی تھی حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں ان دنوں کھجور کی شراب استعمال کی جاتی تھی۔ بعض لوگوں نے کہا جو لوگ ایسی حالت میں فوت ہوئے کہ شراب ان کے پیٹ میں موجود تھی ان کا کیا انجام ہوگا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی۔ جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے نیک اعمال کئے ان پر اس بات کا کوئی گناہ نہیں ہے جو پہلے کھا پی چکے جبکہ وہ پرہیزگاری اختیار کرچکے ہوں اور ایمان لا چکے ہوں۔