أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ وَأَبُو الْوَلِيدِ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِرَجُلٍ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهِ فَقَالَ صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ فَإِنَّ عَلَيْهِ دَيْنًا قَالَ أَبُو قَتَادَةَ هُوَ عَلَيَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ بِالْوَفَاءِ قَالَ بِالْوَفَاءِ قَالَ فَصَلَّى عَلَيْهِ
حضرت عبداللہ بن ابوقتادہ (رض) اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ایک شخص کی میت کو لایا گیا تاکہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کی نماز جنازہ ادا کریں۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ کرام سے ارشاد فرمایا اپنے ساتھی کی نماز جنازہ پڑھ لو میں اس لیے نہیں پڑھ رہا کیونکہ اس کے ذمے قرض ہے۔ حضرت ابوقتادہ (رض) نے عرض کی اس کی ادائیگی کا میں ذمہ لیتاہوں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا پورے کا۔ حضرت ابوقتادہ (رض) نے عرض کی پورے کا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص کی نماز جنازہ ادا کی۔