hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 2616

.

سنن الدارمي

2616
Sunan Darimi
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ شُعَيْبٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ فَقَالَ يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ اشْتَرُوا أَنْفُسَكُمْ مِنْ اللَّهِ لَا أُغْنِي عَنْكُمْ مِنْ اللَّهِ شَيْئًا يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ لَا أُغْنِي عَنْكُمْ مِنْ اللَّهِ شَيْئًا يَا عَبَّاسُ بْنَ عَبْدِ الْمُطَلِّبِ لَا أُغْنِي عَنْكَ مِنْ اللَّهِ شَيْئًا يَا صَفِيَّةُ عَمَّةَ رَسُولِ اللَّهِ لَا أُغْنِي عَنْكِ مِنْ اللَّهِ شَيْئًا يَا فَاطِمَةُ بِنْتَ مُحَمَّدٍ سَلِينِي مَا شِئْتِ لَا أُغْنِي عَنْكِ مِنْ اللَّهِ شَيْئًا
حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں جب اللہ نے یہ آیت نازل کی اور اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈراؤ۔ تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے اور آپ نے ارشاد فرمایا اے گروہ قریش تم اللہ سے اپنے آپ کو خرید لو۔ میں اللہ کی بارگاہ میں تمہاری کوئی مدد نہیں کرسکتا۔ اگر تم مسلمان نہ ہوئے۔ اے بنوعبدمناف میں اللہ کی بارگاہ میں تمہاری کوئی مدد نہیں کرسکتا اگر تم مسلمان نہ ہوئے اے عباس بن عبدالمطلب میں اللہ کی بارگاہ میں تمہاری کوئی مدد نہیں کرسکتا اگر تم مسلمان نہیں ہوئے اور صفیہ اللہ کے رسول کی پھوپھی میں تمہاری کوئی مدد نہیں کرسکتا اگر تم مسلمان نہیں ہوتی ہو اے محمد کی بیٹی فاطمہ تم مجھ سے جو چاہے مانگو لیکن میں اللہ کی بارگاہ میں تمہاری کوئی مدد نہیں کرسکتا اگر تم مسلمان نہیں ہوتی