hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 2626

.

سنن الدارمي

2626
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا أَسِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ خَالِدِ بْنِ دُرَيْكٍ عَنْ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ قَالَ قُلْتُ لِأَبِي جُمُعَةَ رَجُلٍ مِنْ الصَّحَابَةِ حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَعَمْ أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا جَيِّدًا تَغَدَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَحَدٌ خَيْرٌ مِنَّا أَسْلَمْنَا وَجَاهَدْنَا مَعَكَ قَالَ نَعَمْ قَوْمٌ يَكُونُونَ مِنْ بَعْدِكُمْ يُؤْمِنُونَ بِي وَلَمْ يَرَوْنِي
حضرت محیریز بیان کرتے ہیں میں نے حضرت ابوجمعہ جو ایک صحابی ہیں سے کہا آپ لوگوں کو ایسی حدیث بتائیں جو آپ نے سے سنی ہو انھوں نے جواب دیا ہاں میں تمہیں ایک بہترین حدیث سناتاہوں ایک مرتبہ ہم صبح کے وقت نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے حضرت ابوعبیدہ جراح ہمارے ساتھ تھے انھوں نے عرض کی یا رسول اللہ کیا کوئی شخص ہم سے بہتر بھی ہوسکتا ہے ہم نے اسلام قبول کیا ہے اور آپ کے ساتھ جہاد بھی کیا ہے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب دیا ہاں وہ لوگ جو تمہارے بعد آئیں گے اور مجھ پر ایمان لائیں گے حالانکہ انھوں نے مجھے دیکھا نہیں ہوگا۔