hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 2661

.

سنن الدارمي

2661
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ قَالَ سَمِعْتُ كُرْدُوسًا وَكَانَ قَاصًّا يَقُولُ أَخْبَرَنِي رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَأَنْ أَقْعُدَ فِي مِثْلِ هَذَا الْمَجْلِسِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُعْتِقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ قَالَ قُلْتُ أَنَا أَيَّ مَجْلِسٍ يَعْنِي قَالَ كَانَ حِينَئِذٍ يَقُصُّ قَالَ أَبُو مُحَمَّد الرَّجُلُ مِنْ أَصْحَابِ بَدْرٍ هُوَ عَلِيٌّ
عبدالملک بن میسرہ بیان کرتے ہیں میں نے کردوس یہ ایک واعظ تھا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب میں سے ایک بدری صحابی نے مجھے بتایا ہے کہ انھوں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے میرا اس محفل میں بیٹھنا میرے نزدیک چار غلام آزاد کرنے سے بہتر ہے۔ راوی کہتے ہیں میں نے دریافت کیا اس سے مراد کون سی مجلس ہے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب دیا وہ مجلس جس میں آپ نے وعظ کیا ہو۔ امام دارمی فرماتے ہیں کہ غزوہ بدر میں شریک ہونے والے صحابی سے مراد حضرت علی (رض) ہیں۔