hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 2811

.

سنن الدارمي

2811
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا الْأَشْعَثُ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ جَاءَتْ إِلَى أَبِي بَكْرٍ جَدَّةٌ أُمُّ أَبٍ أَوْ أُمُّ أُمٍّ فَقَالَتْ إِنَّ ابْنَ ابْنِي أَوْ ابْنَ ابْنَتِي تُوُفِّيَ وَبَلَغَنِي أَنَّ لِي نَصِيبًا فَمَا لِي فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِيهَا شَيْئًا وَسَأَسْأَلُ النَّاسَ فَلَمَّا صَلَّى الظُّهْرَ قَالَ أَيُّكُمْ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الْجَدَّةِ شَيْئًا فَقَالَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ أَنَا قَالَ مَاذَا قَالَ أَعْطَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُدُسًا قَالَ أَيَعْلَمُ ذَاكَ أَحَدٌ غَيْرُكَ فَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ صَدَقَ فَأَعْطَاهَا أَبُو بَكْرٍ السُّدُسَ فَجَاءَتْ إِلَى عُمَرَ مِثْلُهَا فَقَالَ مَا أَدْرِي مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهَا شَيْئًا وَسَأَسْأَلُ النَّاسَ فَحَدَّثُوهُ بِحَدِيثِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ وَمُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ فَقَالَ عُمَرُ أَيُّكُمَا خَلَتْ بِهِ فَلَهَا السُّدُسُ فَإِنْ اجْتَمَعْتُمَا فَهُوَ بَيْنَكُمَا
زہری بیان کرتے ہیں ایک عورت حضرت ابوبکر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئی وہ میت کے باپ کی ماں تھی یا شاید ماں کی ماں تھی وہ عورت بولی میرے پوتے (یا شاید) میرے نواسے کا انتقال ہوگیا مجھے یہ پتہ چلا ہے کہ مجھے وراثت میں حصہ ملے گا مجھے کتنا حصہ ملے گا حضرت ابوبکر (رض) نے جواب دیا میں نے اس بارے میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کوئی ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا۔ البتہ میں لوگوں سے اس بارے میں دریافت کرتا ہوں جب حضرت ابوبکر (رض) نے ظہر کی نماز ادا کی تو دریافت کیا کہ کسی شخص نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دادی کے بارے میں کوئی بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے حضرت مغیرہ بن شعبہ نے جواب دیا میں نے سنا ہے حضرت ابوبکر (رض) نے جواب دیا وہ کیا حکم ہے انھوں نے جواب دیا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دادی کو چھٹا حصہ عطا کیا تھا۔ حضرت ابوبکر (رض) نے دریافت کیا آپ کے علاوہ بھی اس بات سے کوئی واقف ہے تو محمد بن مسلمہ نے جواب دیا انھوں نے سچ کہا ہے تو حضرت ابوبکر (رض) نے اس خاتون کو چھٹاحصہ دیا پھر اسی کی مانند ایک دادی حضرت عمر کی خدمت میں حاضر ہوئی حضرت عمر نے جواب دیا مجھے نہیں معلوم اس کا کیا حکم ہوگا میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس بارے میں کوئی بات ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے البتہ میں لوگوں سے اس بارے میں دریافت کروں گا لوگوں نے حضرت عمر کو حضرت مغیرہ بن شعبہ اور حضرت محمد بن مسلمہ کی روایت کردہ حدیث کے بارے میں بتایا تو حضرت عمر نے جواب دیا جو بھی دادی یا نانی تنہا ہوگی اسے چھٹاحصہ ملے گا اور اگر دونوں موجود ہوں گے تو وہ چھٹاحصہ دونوں میں تقسیم ہوجائے گا۔