hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 2837

.

سنن الدارمي

2837
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ إِذَا تَلَاعَنَا فُرِّقَ بَيْنَهُمَا وَلَمْ يَجْتَمِعَا وَدُعِيَ الْوَلَدُ لِأُمِّهِ يُقَالُ ابْنُ فُلَانَةَ هِيَ عَصَبَتُهُ يَرِثُهَا وَتَرِثُهُ وَمَنْ دَعَاهُ لِزِنْيَةٍ جُلِدَ
حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں اگر میاں بیوی لعان کرلیں تو ان دونوں کے درمیان علیحدگی کروا دی جائے گی اور وہ دونوں کبھی اکٹھے نہیں ہوسکتے ان کی اولاد کو اس کی ماں کے حوالے سے بلایا جائے گا اے فلاں عورت کے بیٹے۔ وہ عورت ہی اس کی عصبہ ہوگی وہ بچہ اس عورت کا وارث ہوگا اور وہ عورت اس کی وارث بنے گی اور جو شخص اسے زنا کے حوالے سے بلائے گا اس شخص کو کوڑے لگائیں جائیں گے۔