hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 2886

.

سنن الدارمي

2886
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا أَشْعَثُ عَنْ الْحَكَمِ وَسَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ أَنَّ ابْنَةَ حَمْزَةَ أَعْتَقَتْ عَبْدًا لَهَا فَمَاتَ وَتَرَكَ ابْنَتَهُ وَمَوْلَاتَهُ بِنْتَ حَمْزَةَ فَقَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِيرَاثَهُ بَيْنَ ابْنَتِهِ وَمَوْلَاتِهِ بِنْتِ حَمْزَةَ نِصْفَيْنِ
عبداللہ بن شداد بیان کرتے ہیں حضرت حمزہ کی صاحبزادی نے اپنے غلام کو آزاد کردیا وہ غلام فوت ہوگیا اس نے پسماندگان میں اپنی ایک بیٹی اور اپنی ایک آزاد کردینے والی حضرت حمزہ کی صاحبزادی کو چھوڑا پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس غلام کی وراثت اس کی بیٹی اور اسے آزاد کرنے والی خاتون حضرت حمزہ کی صاحبزادی کے درمیان نصف نصف حصوں میں تقسیم کردی۔