hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 3196

.

سنن الدارمي

3196
Sunan Darimi
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِأَبِي الدَّرْدَاءِ إِنَّ إِخْوَانَكَ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ مِنْ أَهْلِ الذِّكْرِ يُقْرِئُونَكَ السَّلَامَ فَقَالَ وَعَلَيْهِمْ السَّلَامُ وَمُرْهُمْ فَلْيُعْطُوا الْقُرْآنَ بِخَزَائِمِهِمْ فَإِنَّهُ يَحْمِلُهُمْ عَلَى الْقَصْدِ وَالسُّهُولَةِ وَيُجَنِّبُهُمْ الْجَوْرَ وَالْحُزُونَةَ
ابوقلابہ بیان کرتے ہیں ایک شخص نے ابودرداء سے کہا کوفہ سے تعلق رکھنے والے آپ کے اہل علم بھائیوں نے آپ کو سلام بھیجا ہے حضرت ابودرداء نے جواب دیا ان پر بھی سلام ہو تم انھیں یہ ہدایت کردو کہ وہ قرآن کی مکمل پیروی کریں کیونکہ قرآن انھیں میانہ روی اور آسانی کی طرف لے جائے گا اور زیادتی اور ظلم سے الگ کردے گا۔