hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 3295

.

سنن الدارمي

3295
Sunan Darimi
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو عَقِيلٍ أَنَّهُ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ يَقُولُ إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَرَأَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ عَشْرَ مَرَّاتٍ بُنِيَ لَهُ بِهَا قَصْرٌ فِي الْجَنَّةِ وَمَنْ قَرَأَ عِشْرِينَ مَرَّةً بُنِيَ لَهُ بِهَا قَصْرَانِ فِي الْجَنَّةِ وَمَنْ قَرَأَهَا ثَلَاثِينَ مَرَّةً بُنِيَ لَهُ بِهَا ثَلَاثَةُ قُصُورٍ فِي الْجَنَّةِ فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِذَنْ لَتَكْثُرَنَّ قُصُورُنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُ أَوْسَعُ مِنْ ذَلِكَ قَالَ أَبُو مُحَمَّد أَبُو عَقِيلٍ زُهْرَةُ بْنُ مَعْبَدٍ وَزَعَمُوا أَنَّهُ كَانَ مِنْ الْأَبْدَالِ
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو شخص دس مرتبہ سورت اخلاص پڑھے گا اس کے لیے جنت میں ایک محل بنادیا جائے گا۔ جو شخص بیس مرتبہ پڑھے گا اس کے لیے جنت میں دو محل بنا دیئے جائیں گے اور جو شخص تین مرتبہ پڑھے گا اس کے لیے جنت میں تین محل بنا دیئے جائیں گے حضرت عمر بن خطاب نے عرض کی یا رسول اللہ اس طرح تو ہم بہت سے محل پالیں گے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ کی رحمت اس سے زیادہ وسیع ہے۔ امام دارمی فرماتے ہیں ابوعقیل نامی راوی کا نام زہرہ بن معبد ہے لوگوں نے یہ بات سنی کہ یہ صاحب ابدال کے طبقے سے تعلق رکھتے تھے۔