hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 3305

.

سنن الدارمي

3305
Sunan Darimi
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ قَالَ مَشَيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِي قُلْ يَا عُقْبَةُ فَقُلْتُ أَيَّ شَيْءٍ أَقُولُ قَالَ فَسَكَتَ عَنِّي ثُمَّ قَالَ يَا عُقْبَةُ قُلْ فَقُلْتُ أَيَّ شَيْءٍ أَقُولُ قَالَ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ فَقَرَأْتُهَا حَتَّى جِئْتُ عَلَى آخِرِهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ ذَلِكَ مَا سَأَلَ سَائِلٌ وَلَا اسْتَعَاذَ مُسْتَعِيذٌ بِمِثْلِهَا
حضرت عقبہ بن عامر بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ چل رہا تھا آپ نے مجھ سے فرمایا اے عقبہ پڑھو میں نے عرض کی کیا پڑھوں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاموش رہے پھر آپ نے فرمایا پڑھو میں نے عرض کی کیا پڑھو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم یہ پڑھو۔ قل اعوذ برب الفلق میں نے یہ پڑھا اور اس پوری سورت کو پڑھا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس کی مانند کوئی شخص کچھ نہیں مانگتا اور کوئی پناہ مانگنے والا کوئی پناہ نہیں مانگتا۔