hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 43

.

سنن الدارمي

43
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ هُوَ ابْنُ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ أَمَرَ أَبُو طَلْحَةَ أُمَّ سُلَيْمٍ أَنْ تَجْعَلَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا يَأْكُلُ مِنْهُ قَالَ ثُمَّ بَعَثَنِي أَبُو طَلْحَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ بَعَثَنِي إِلَيْكَ أَبُو طَلْحَةَ فَقَالَ لِلْقَوْمِ قُومُوا فَانْطَلَقَ وَانْطَلَقَ الْقَوْمُ مَعَهُ فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّمَا صَنَعْتُ طَعَامًا لِنَفْسِكَ خَاصَّةً فَقَالَ لَا عَلَيْكَ انْطَلِقْ قَالَ فَانْطَلَقَ وَانْطَلَقَ الْقَوْمُ قَالَ فَجِيءَ بِالطَّعَامِ فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ وَسَمَّى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ ائْذَنْ لِعَشَرَةٍ قَالَ فَأَذِنَ لَهُمْ فَقَالَ كُلُوا بِاسْمِ اللَّهِ فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا ثُمَّ قَامُوا ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ كَمَا صَنَعَ فِي الْمَرَّةِ الْأُولَى وَسَمَّى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ ائْذَنْ لِعَشَرَةٍ فَأَذِنَ لَهُمْ فَقَالَ كُلُوا بِاسْمِ اللَّهِ فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا ثُمَّ قَامُوا حَتَّى فَعَلَ ذَلِكَ بِثَمَانِينَ رَجُلًا قَالَ وَأَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَهْلُ الْبَيْتِ وَتَرَكُوا سُؤْرًا
حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں حضرت ابوطلحہ نے اپنی اہلیہ ام سلیم کو ہدایت کی کہ وہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے کھانا تیار کریں تاکہ آپ اسے کھاسکیں۔ حضرت انس بیان کرتے ہیں۔ پھر حضرت ابوطلحہ نے مجھے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بھیجا میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی۔ حضرت ابوطلحہ نے مجھے آپ کی خدمت میں بھیجا ہے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پاس موجود حضرات کو حکم دیا اٹھو۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چل پڑے۔ آپ کے ساتھ دیگرحاضرین بھی تھے۔ (جب آپ تشریف لائے) تو حضرت ابوطلحہ نے عرض کی ' یا رسول اللہ میں نے تو آپ کے لیے کھانا پکایا تھا۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب دیا : تم پریشان نہ ہو۔ حضرت انس بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روانہ ہوئے لوگ بھی آپ کے ہمراہ روانہ ہوئے۔ حضرت انس بیان کرتے ہیں جب کھانا لایا گیا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا دست اقدس اس پر رکھا اور اس پر بسم اللہ پڑھ کر ارشاد فرمایا دس آدمیوں کو اندر آنے دو ۔ حضرت انس بیان کرتے ہیں حضرت طلحہ نے دس آدمیوں کو اندر آنے دیا۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے کہا اللہ کا نام لے کر کھانا شروع کرو۔ ان لوگوں نے کھانا شروع کیا۔ یہاں تک کہ وہ سیر ہوگئے اور اٹھ کر چلے گئے۔ پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا دست اقدس رکھ کر وہی عمل کیا جو پہلے کیا تھا اور اس پر اللہ کا نام لیا۔ پھر ارشاد فرمایا دس آدمیوں کوا ندر آنے کے لیے کہو۔ حضرت ابوطلحہ انھیں اندر لے آئے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اللہ کا نام لے کر کھانا شروع کرو۔ ان لوگوں نے کھانا شروع کیا۔ یہاں تک کہ وہ لوگ سیر ہوگئے تو اٹھ کر چلے گئے۔ یہاں تک کہ اسی (80) افراد نے کھانا کھالیا۔ حضرت جابر بیان کرتے ہیں۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اور گھر میں موجود تمام افراد نے بھی وہ کھانا کھایا پھر بھی باقی بچ گیا۔