hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 707

.

سنن الدارمي

707
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا هُوَ ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فِي سَفَرٍ فَقَالَ أَمَعَكَ مَاءٌ فَقُلْتُ نَعَمْ فَنَزَلَ عَنْ رَاحِلَتِهِ فَمَشَى حَتَّى تَوَارَى عَنِّي فِي سَوَادِ اللَّيْلِ ثُمَّ جَاءَ فَأَفْرَغْتُ عَلَيْهِ مِنْ الْإِدَاوَةِ فَغَسَلَ يَدَيْهِ وَوَجْهَهُ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ مِنْ صُوفٍ فَلَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُخْرِجَ ذِرَاعَيْهِ مِنْهَا حَتَّى أَخْرَجَهُمَا مِنْ أَسْفَلِ الْجُبَّةِ فَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ثُمَّ أَهْوَيْتُ لِأَنْزِعَ خُفَّيْهِ فَقَالَ دَعْهُمَا فَإِنِّي أَدْخَلْتُهُمَا طَاهِرَتَيْنِ فَمَسَحَ عَلَيْهِمَا
عروہ بن مغیرہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ ایک سفر میں رات کے وقت شریک تھا آپ نے دریافت کیا کیا تمہارے پاس پانی ہے میں نے عرض کیا جی ہاں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سواری سے اترے اور اتنی دور تشریف لے گئے کہ ہماری آنکھوں سے اوجھل ہوگئے پھر واپس آئے تو میں نے برتن میں پانی پیش کیا آپ نے دونوں ہاتھ اور چہرہ دھویا آپ نے اونی جبہ پہنا ہوا تھا آپ کی کلائیاں اس میں سے باہر نہیں آسکتی تھی۔ آپ نے جبے کے نیچے والے حصے سے انھیں باہر نکالا اور دونوں بازوں کو دھویا پھر آپ نے سر کا مسح کیا میں آپ کے موزے اتارنے کے لیے جھکا تو آپ نے فرمایا انھیں رہنے دو میں نے انھیں وضو کی حالت میں پہنا تھا آپ نے ان دونوں موزوں پر مسح کیا۔