أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ عِكْرِمَةَ وَلَا يَحِلُّ لَهُنَّ أَنْ يَكْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللَّهُ فِي أَرْحَامِهِنَّ قَالَ الْحَيْضُ قِيلَ لِأَبِي مُحَمَّدٍ أَتَقُولُ بِهَذَا قَالَ لَا سُئِلَ عَبْد اللَّهِ عَنْ حَدِيثِ شُرَيْحٍ تَقُولُ بِهِ قَالَ لَا وَقَالَ ثَلَاثُ حِيَضٍ فِي الشَّهْرِ كَيْفَ يَكُونُ
ارشاد باری تعالیٰ ہے ان عورتوں کے لیے یہ بات جائز نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے ارحام میں جو پیدا کیا ہے انھیں چھپائیں۔ عکرمہ فرماتے ہیں اس سے مراد حیض ہے۔ (راوی کہتے ہیں) امام دارمی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ بھی اسی بات کے قائل ہیں انھوں نے جواب دیا نہیں۔ امام دارمی سے حضرت شریح کی روایت کے بارے میں دریافت کیا گیا کیا آپ بھی اسی بات کے قائل ہیں انھوں نے جواب دیا نہیں ایک ماہ میں تین حیض کیسے آسکتے ہیں۔