HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Darimi

.

سنن الدارمي

710

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَقِيلٍ زُهْرَةُ بْنُ مَعْبَدٍ عَنْ ابْنِ عَمِّهِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ فَجَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا يُحَدِّثُ أَصْحَابَهُ فَقَالَ مَنْ قَامَ إِذَا اسْتَقَلَّتْ الشَّمْسُ فَتَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ فَقَالَ عُقْبَةُ فَقُلْتُ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي رَزَقَنِي أَنْ أَسْمَعَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَكَانَ تُجَاهِي جَالِسًا أَتَعْجَبُ مِنْ هَذَا فَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْجَبَ مِنْ هَذَا قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَ فَقُلْتُ وَمَا ذَلِكَ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي فَقَالَ عُمَرُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ رَفَعَ بَصَرَهُ إِلَى السَّمَاءِ أَوْ قَالَ نَظَرَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ فُتِحَتْ لَهُ ثَمَانِيَةُ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ يَدْخُلُ مِنْ أَيِّهِنَّ شَاءَ
حضرت عقبہ بن عامر بیان کرتے ہیں غزوہ تبوک میں وہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ شریک ہوئے ایک دن نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے اصحاب کے پاس بیٹھے گفتگو کر رہے تھے۔ آپ نے فرمایا جب سورج بلند ہوجائے اس وقت جو شخص اٹھ کر اچھی طرح وضو کرے اور پھر دو رکعت ادا کرے تو وہ اپنے گناہوں سے اس طرح پاک ہوجاتا ہے جیسے اس دن تھا جب اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا حضرت عقبہ بیان کرتے ہیں میں بولا ہر طرح کی حمد اللہ کے لیے مخصوص ہے جس نے ہمیں یہ موقع دیا کہ ہم نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبانی یہ فرمان سن سکے۔ حضرت عمر بن خطاب بولے (راوی کہتے ہیں) وہ ان کے سامنے ہی بیٹھے ہوئے تھے کہ تمہیں اس بات پر حیرانگی ہوئی تمہارے آنے سے پہلے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے بھی زیادہ حیران کن بات کی۔ عقبہ کہتے ہیں میں نے دریافت کیا میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں وہ کیا بات ہے حضرت عمر بولے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جو شخص وضو کرے اچھی طرح وضو کرے اور پھر آسمان کی طرف نگاہ اٹھا کر یہ دعا پڑھے میں گواہی دیتا ہوں اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں یہ گواہی دیتاہوں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے خاص بندے اور رسول ہیں اس شخص کے لیے جنت میں آٹھ دروازے کھول دئیے جاتے ہیں وہ ان میں سے جس سے چاہے داخل ہوجائے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔