hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 1009

.

سنن الدارقطني

1009
Sunan Al Daraqutni
1009 - حَدَّثَنَا أَبُو طَالِبٍ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ طَالِبٍ حَدَّثَنَا أَبُو حَمْزَةَ إِدْرِيسُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَنَّاقٍ الْفَرَّاءُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ جِدَارٍ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ أَتَى النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- بِمَكَّةَ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ فَأَمَرَهُ أَنْ يُؤَذِّنَ لِلنَّاسِ بِالصَّلاَةِ حِينَ فُرِضَتْ عَلَيْهِمْ فَقَامَ جِبْرِيلُ أَمَامَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَقَامَ النَّاسُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ فَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ لاَ يَجْهَرُ فِيهَا بِقِرَاءَةٍ يَأْتَمُّ النَّاسُ بِرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَيَأْتَمُّ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِجِبْرِيلَ ثُمَّ أَمْهَلَ حَتَّى إِذَا جَاءَ وَقْتُ الْعَصْرِ صَلَّى بِهِمْ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ لاَ يَجْهَرُ فِيهَا بِالْقِرَاءَةِ يَأْتَمُّ الْمُسْلِمُونَ بِرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَيَأْتَمُّ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِجِبْرِيلَ ثُمَّ أَمْهَلَ حَتَّى إِذَا وَجَبَتِ الشَّمْسُ صَلَّى بِهِمْ ثَلاَثَ رَكَعَاتٍ يَجْهَرُ فِى رَكْعَتَيْنِ بِالْقِرَاءَةِ وَلاَ يَجْهَرُ فِى الثَّالِثَةِ ثُمَّ أَمْهَلَهُ حَتَّى إِذَا ذَهَبَ ثُلُثُ اللَّيْلِ صَلَّى بِهِمْ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ يَجْهَرُ فِى الأُولَيَيْنِ بِالْقِرَاءَةِ وَلاَ يَجْهَرُ فِى الأُخْرَيَيْنِ بِالْقِرَاءَةِ ثُمَّ أَمْهَلَ حَتَّى إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ صَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ يَجْهَرُ فِيهِمَا بِالْقِرَاءَةِ .
1009 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) مکہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں اس وقت حاضر ہوئے جب سورج ڈھل چکا تھا انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ کہا ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو نماز کے لیے بلائیں یہ اس وقت کی بات ہے جب نماز لوگوں پر فرض ہوگئی تھی ، حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) آپ کے آگے کھڑے ہوئے اور لوگ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے کھڑے ہوگئے۔ راوی بیان کرتے ہیں انھوں نے چار رکعت نماز ادا کی جس میں بلند آواز میں قرات نہیں کی، لوگ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پیروی کرتے رہے اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت جبرائیل (علیہ السلام) کی اقتداء میں نماز ادا کرتے رہے پھر اس کے بعد وقت گزرا جب عصر کا وقت آیا تو حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) نے ان لوگوں کو چار رکعت پڑھائیں انھوں نے اس میں بھی بلند آواز میں قرات نہیں کی، مسلمان نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کی پیروی کرتے رہے اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) کی اقتداء میں نماز ادا کرتے رہے ، پھر کچھ وقت گزر گیا یہاں تک کہ سورج غروب ہوگیا تو انھوں نے لوگوں کو تین رکعات پڑھائیں جن میں سے پہلی دو رکعت میں بلند آواز میں قرات کی اور تیسری رکعت میں بلند آواز میں قرات نہیں کی، پھر کچھ وقت گزر گیا یہاں تک کہ ایک تہائی رات گزر گئی ، تو انھوں نے لوگوں کو چار رکعت نماز پڑھائی جن میں سے پہلی دو رکعت میں بلند آواز میں قرات کی اور آخری دو رکعت میں بلند آواز میں قرات نہیں کی، پھر کچھ وقت گزر گیا یہاں تک کہ صبح صادق ہوئی تو انھوں نے لوگوں کو دو رکعت نماز پڑھائی اور انھوں نے ان دو رکعت میں بلند آواز میں قرات کی۔