1127 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ الأَحْوَلُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الْمَرْوَزِىُّ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنِى إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُمَرَ بْنِ شَيْبَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضى الله عنه قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا كَبَّرَ لِلصَّلاَةِ قَالَ « سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلاَ إِلَهَ غَيْرُكَ ». وَإِذَا تَعَوَّذَ قَالَ « أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ هَمْزِ الشَّيْطَانِ وَنَفْخِهِ وَنَفَثِهِ ». رَفَعَهُ هَذَا الشَّيْخُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم-. وَالْمَحْفُوظُ عَنْ عُمَرَ مِنْ قَوْلِهِ كَذَلِكَ رَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ عَنْ عَلْقَمَةَ وَالأَسْوَدِ عَنْ عُمَرَ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ عَنْ عُمَرَ بْنِ شَيْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ مِنْ قَوْلِهِ وَهُوَ الصَّوَابُ.
1127 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض)، حضرت عمر بن خطاب کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے تکبیر کہہ دیتے تھے توپھریہ پڑھتے تھے :
'' تو پاک ہے اے اللہ ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے ، تیرا نام برکت والا ہے ، تیری بزرگی بلندو برتر ہے اور تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔ جب آپ تعوذ پڑھتے تھے تو یہ پڑھتے تھے۔
'' میں شیطان اس کے وسوسوں اور اس کی چالوں سے اللہ کی پناہ مانگتاہوں :
اس بزرگ نے اپنے والد کے حوالے سے نافع کے حوالے سے ، حضرت عبداللہ بن عمر کے حوالے سے ، حضرت عمر (رض) سے اس روایت کو اسی طرح مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے۔ تاہم زیادہ محفوظ روایت یہ ہے ، یہ حضرت عمر (رض) سے ان کے اپنے قول کے طور پر نقل کی گئی ہے ، اس کو ابراہیم نے علقمہ اور اسود کے حوالے سے حضرت عمر (رض) سے نقل کیا ہے۔
یحییٰ بن ایوب نے اپنی سند کے حوالے سے حضرت عمر (رض) کے قول کے طور پر نقل کیا ہے ، یہی درست ہے۔