1225 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ سَنْدَوَيْهِ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- يُصَلِّى بِالنَّاسِ وَرَجُلٌ يَقْرَأُ خَلْفَهُ فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ « مَنْ ذَا الَّذِى يُخَالِجُنِى سُورَتِى ». فَنَهَاهُمْ عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الإِمَامِ . لَمْ يَقُلْ هَكَذَا غَيْرُ حَجَّاجٍ وَخَالَفَهُ أَصْحَابُ قَتَادَةَ مِنْهُمْ شُعْبَةُ وَسَعِيدٌ وَغَيْرُهُمَا فَلَمْ يَذْكُرُوا أَنَّهُ نَهَاهُمْ عَنِ الْقِرَاءَةِ. وَحَجَّاجٌ لاَ يُحْتَجُّ بِهِ.
1225 ۔ حضرت عمران بن حصین (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے ایک شخص نے آپ کی اقتداء میں قرات کرنا شرع کردی جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو آپ نے دریافت کیا تم میں سے کون شخص میری سورت (تلاوت) کے بارے میں رکاوٹ ڈال رہا تھا پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان لوگوں کو امام کی اقتداء میں قرات کرنے سے منع کردیا۔
روایت کے یہ الفاظ حجاج نامی راوی نے نقل کیے ہیں قتادہ کے دیگرشاگردوں یعنی شعبہ، سعید، اور دیگرحضرات نے اس کے برعکس روایت نقل کی ہے انھوں نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل نہیں کیے۔
'' نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں قرات کرنے سے منع کردیا ''۔
حجاج نامی راوی مستند نہیں ہے۔