1320 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ أَبُو خَيْثَمَةَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحُرِّ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ قَالَ أَخَذَ عَلْقَمَةُ بِيَدِى وَزَعَمَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ أَخَذَ بِيَدِهِ وَزَعَمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَخَذَ بِيَدِهِ فَعَلَّمَهُ التَّشَهُّدَ « التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِىُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلاَمُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ». ثُمَّ قَالَ إِذَا قَضَيْتَ هَذَا أَوْ فَعَلْتَ هَذَا فَقَدْ قَضَيْتَ صَلاَتَكَ فَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَقُومَ فَقُمْ وَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَجْلِسَ فَاجْلِسْ .
1320 ۔ قاسم نامی راوی بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ علقمہ نے میرا ہاتھ تھاما اور بتایا ایک مرتبہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے ان کا ہاتھ تھاما انھیں یہ بتایا کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کا ہاتھ تھاما اور انھیں تشہد کے کلمات کی تعلیم دی (جو یہ ہیں):
'' تمام قولی اور بدنی عبادتیں اللہ کے لیے مخصوص ہیں اے نبی ! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں اور ہم پرا اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو، میں اس بات کی گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور میں اس بات کی گواہی دیتاہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں۔ ''
پھر حضرت عبداللہ بن مسعود نے یہ فرمایا : جب تم یہ پورا کرلو گے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) جب تم ایسا کرلوگے تو تم نے اپنی نماز کو ادا کرلیا، اب اگر تم اٹھناچاہو تو اٹھ جاؤ اگر بیٹھے رہناچاہو تو بیٹھے رہو۔