1323 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ أَحْمَدُ بْنُ الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِى عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ وَحَدَّثَنِى فِى الصَّلاَةِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا الْمَرْءُ الْمُسْلِمُ صَلَّى عَلَيْهِ فِى صَلاَتِهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِىُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ رَبِّهِ الأَنْصَارِىِّ أَخِى بَلْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ عَنْ أَبِى مَسْعُودٍ الأَنْصَارِىِّ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو قَالَ أَقْبَلَ رَجُلٌ حَتَّى جَلَسَ بَيْنَ يَدَىْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَنَحْنُ عِنْدَهُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمَّا السَّلاَمُ عَلَيْكَ فَقَدْ عَرَفْنَاهُ فَكَيْفَ نُصَلِّى عَلَيْكَ إِذَا نَحْنُ صَلَّيْنَا فِى صَلاَتِنَا قَالَ فَصَمَتَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- حَتَّى أَحْبَبْنَا أَنَّ الرَّجُلَ لَمْ يَسْأَلْهُ ثُمَّ قَالَ « إِذَا صَلَّيْتُمْ عَلَىَّ فَقُولُوا اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِىِّ الأُمِّىِّ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِىِّ الأُمِّىِّ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ». هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ مُتَّصِلٌ.
1323 ۔ ابن اسحاق نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے : انھوں نے نماز میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجنے کے بارے میں مجھے یہ حدیث سنائی ہے جب کوئی مسلمان شخص نماز کے دوران نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجتا ہے ۔
(ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں) ۔ حضرت ابومسعود انصاری (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص آیا اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے آکر بیٹھ گیا، ہم اس وقت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آس پاس موجود تھے اس شخص نے عرض کیا یارسول اللہ آپ پر سلام بھیجنے کے طریقے سے توہم واقف ہوچکے ہیں جب ہم نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں تو اس دوران آپ پر درود کیسے بھیجیں ؟ راوی بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاموش رہے یہاں تک کہ ہم نے یہ آرزو کی اس شخص نے آپ سے یہ سوال نہ کیا ہوتا، لیکن پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جب تم مجھ پر درود بھیجناچاہو تو یہ پڑھو :
'' اے اللہ ! تو حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود نازل کر جو امی ہیں اور حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آل پر بھی (درود نازل کر) جس طرح تو نے حضرت ابراہیم اور حضرت ابراہیم کی آل پر درود نازل کیا تھا، اور حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو امی نبی ہیں اور حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آل پر برکتیں نازل کر، جس طرح تو نے حضرت ابراہیم اور حضرت ابراہیم کی آل پر برکتیں نازل کیں، بیشک تولائق حمد اور بزرگی کا مالک ہے ''۔
اس روایت کی سند حسن متصل ہے۔