133 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْهَيْثَمِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ أَبِى حَرْبٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِى بُكَيْرٍ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَيْمُونَةَ قَالَتْ أَجْنَبْتُ فَاغْتَسَلْتُ مِنْ جَفْنَةٍ فَفَضَلَتْ فِيهَا فَضْلَةٌ فَجَاءَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- يَغْتَسِلُ مِنْهُ فَقُلْتُ إِنِّى قَدِ اغْتَسَلْتُ مِنْهُ فَقَالَ « الْمَاءُ لَيْسَ عَلَيْهِ جَنَابَةٌ ». فَاغْتَسَلَ مِنْهُ. اخْتُلِفَ فِى هَذَا الْحَدِيثِ عَلَى سِمَاكٍ وَلَمْ يَقُلْ فِيهِ عَنْ مَيْمُونَةَ غَيْرُ شَرِيكٍ.
حضرت ابن عباس (رض) ، سیدہ میمونہ (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، وہ فرماتی ہیں : مجھے جنابت لاحق ہوگئی، میں نے ایک برتن سے غسل کرلیا اور اس میں کچھ پانی بچ گیا، پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے، آپ اس سے غسل کرنے لگے تو میں نے عرض کی : میں نے اس برتن سے غسل کیا ہے، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اس پانی کو جنابت لاحق نہیں ہوئی ہے، پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس برتن سے غسل کرلیا۔
اس روایت میں سماط نامی راوی سے اختلاف کیا گیا ہے اور اس میں صرف شریک نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے : یہ سیدہ میمونہ (رض) سے منقول ہے۔