1345 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ وَالْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِى مَذْعُورٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- جَاءَ إِلَى الصَّلاَةِ فَلَمَّا كَبَّرَ انْصَرَفَ وَأَوْمَأَ إِلَيْهِمْ أَىْ كَمَا أَنْتُمْ ثُمَّ خَرَجَ ثُمَّ جَاءَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ فَصَلَّى بِهِمْ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ « إِنِّى كُنْتُ جُنُبًا فَنَسِيتُ أَنْ أَغْتَسِلَ ».
1345 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے تشریف لائے، جب آپ نے تکبیر کہی تو پھر آپ وہاں سے واپس مڑگئے ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان لوگوں کو اشارہ کیا کہ تم جس حالت میں ہو ویسے ہی رہو، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لے گئے جب آپ تشریف لائے تو آپ ک سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے ، آپ نے لوگوں کو نماز پڑھائی نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ نے ارشاد فرمایا : میں جنابت کی حالت میں تھا اور مجھے غسل کرنا یاد نہیں رہا۔