1384 - حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَاسِينَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِى إِسْرَائِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِى صَلاَتِهِ فَإِنِ اسْتَيْقَنَ أَنَّهُ قَدْ صَلَّى ثَلاَثًا فَلْيُصَلِّ وَاحِدَةً بِرَكْعَتِهَا وَسَجْدَتَيْهَا ثُمَّ لْيَتَشَهَّدْ فَإِذَا فَرَغَ فَلَمْ يَبْقَ إِلاَّ أَنْ يُسَلِّمَ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ ثُمَّ يُسَلِّمْ فَإِنْ كَانَ صَلَّى ثَلاَثًا وَكَانَتِ الرَّكْعَةُ الَّتِى صَلَّى رَابِعَةً كَانَتِ السَّجْدَتَانِ تَرْغِيمًا لِلشَّيْطَانِ وَإِنْ كَانَ صَلَّى أَرْبَعًا وَكَانَتِ الرَّكْعَةُ الَّتِى صَلَّى خَامِسَةً شَفَعَهَا بِسَجْدَتَيْنِ ».
1384 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے ، جب کسی شخص کو اپنی نماز کے بارے میں شک ہوجائے اگر اسے یہ یقین ہو کہ وہ تین رکعت ادا کرچکا ہے تو وہ مزید ایک رکعت ادا کرے اور دوسجدے کرے پھر اس کے بعد تشہد میں بیٹھے اور پھر جب اس سے فارغ ہوجائے اور کچھ پڑھنے کے لیے باقی نہ رہ جائے صرف سلام پھیرنا ہو اس وقت وہ دوسجدے سہو کرلے پھر وہ سلام پھیر دے اگر اس نے تین رکعت ادا کی تھی تواب جو رکعت ادا کی ہے وہ چوتھی رکعت ہوجائے گی اور سجدہ سہو کے دونوں سجدے شطان کی ناک کو خاک آلود کردیں گے اور اس نے پہلے چار رکعت ادا کی تھی تواب جو اس نے ادا کی ہے اس کے ساتھ یہ پانچویں ہوجائے گی اور یہ دونوں سجدے اس پانچویں رکعت کو جفت کردیں گے ۔