hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 1391

.

سنن الدارقطني

1391
Sunan Al Daraqutni
1391 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- صَلاَةً قَالَ إِبْرَاهِيمُ فَلاَ أَدْرِى أَزَادَ أَمْ نَقَصَ فَلَمَّا سَلَّمَ قِيلَ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَحَدَثَ فِى الصَّلاَةِ شَىْءٌ قَالَ « لاَ وَمَا ذَاكَ ». قَالُوا صَلَّيْتَ كَذَا وَكَذَا فَثَنَى رِجْلَيْهِ وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ فَلَمَّا سَلَّمَ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَالَ « إِنَّهُ لَوْ حَدَثَ فِى الصَّلاَةِ شَىْءٌ أَنْبَأْتُكُمُوهُ وَلَكِنْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ فَإِذَا نَسِيتُ فَذَكِّرُونِى وَإِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِى صَلاَتِهِ فَلْيَتَحَرَّ الصَّوَابَ ثُمَّ يُتِمَّ عَلَيْهِ ثُمَّ يُسَلِّمْ ثُمَّ يَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ ».
1391 ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک نماز پڑھائی۔ اس روایت کے راوی ابراہیم بیان کرتے ہیں : مجھے یہ نہیں پتا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اس نماز میں کسی اضافہ ہوجانے کا ذکر کیا گیا ہے یا کسی کمی کا ذکر کیا گیا ہے۔
(حضرت عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : ) جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیراتو آپ کی خدمت میں عرض کی گئی : یارسول اللہ کیا نماز کے بارے میں کوئی نیاحکم آیا ہے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نہیں، کیوں کیا ہوا ؟ لوگوں نے عرض کیا، آپ نے اس طرح نماز ادا کی ہے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی ٹانگیں سیدھی کیں، اپنا رخ قبلے کی طرف کیا اور دو مرتبہ سجدہ سہو کرکے سلام پھیردیا۔ جب آپ نے سلام پھیر دیا تو ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا، اگر نماز کے بارے میں کوئی نیاحکم نازل ہواہوتا تو میں بتا دیتا میں بھی انسان ہوں میں بھی اسی طرح بھول جاتاہوں جس طرح تم لوگ بھول جاتے ہو، تو جب میں کوئی چیز بھول جاؤں تو مجھے یاد کروادیاکرو اور جب کسی شخص کو اپنی نماز کے بارے میں شک ہوجائے تو وہ درست صورت کے بارے میں کوشش کرے ، پھر اسی حساب سے نماز کو مکمل کرے ، پھر سلام پھیرے اور اس کے بعد دو مرتبہ سجدہ سہو کرے۔