1445 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ السُّلَمِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِىُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ الرَّمْلِىُّ حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ أَبِى الطُّفَيْلِ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ فِى غَزْوَةِ تَبُوكَ إِذَا زَاغَتِ الشَّمْسُ قَبْلَ أَنْ يَرْتَحِلَ جَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَإِنْ تَرَحَّلَ قَبْلَ أَنْ تَزِيغَ الشَّمْسُ أَخَّرَ الظُّهْرَ حَتَّى يَنْزِلَ لِلْعَصْرِ وَفِى الْمَغْرِبِ مِثْلَ ذَلِكَ إِنْ غَابَتِ الشَّمْسُ قَبْلَ أَنْ يَرْتَحِلَ جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ وَإِنِ ارْتَحَلَ قَبْلَ أَنْ تَغِيبَ الشَّمْسُ أَخَّرَ الْمَغْرِبَ حَتَّى يَنْزِلَ لِلْعِشَاءِ ثُمَّ يَجْمَعُ بَيْنَهُمَا .
1445 ۔ حضرت معاذ بن جبل (رض) بیان کرتے ہیں : غزوہ تبوک کے موقع پر (نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ معمول تھا) جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے روانہ ہونے سے پہلے سورج ڈھل چکا ہوتا تو آپ ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کرلیتے تھے اور اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سورج ڈھلنے سے پہلے روانہ ہوجاتے تو آپ ظہر کی نماز کو موخر کردیتے تھے یہاں تک کہ عصر کی نماز کے لیے پڑاؤ کرتے تھے ، اسی طرح مغرب کی نماز ادا کیا کرتے تھے اگر آپ کے روانہ ہونے سے پہلے سورج غروب ہوجاتا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کرلیتے تھے اور اگر آپ سورج غروب ہونے سے پہلے روانہ ہوتے تو آپ مغرب کی نماز کو موخر کردیتے تھے پھر عشاء کے لیے پڑاؤ کرتے تھے اور ان دونوں نمازوں کو ایک ساتھ ادا کرلیتے تھے۔