1447 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِى بْنُ قَانِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِىٍّ الْبَلْخِىُّ حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِى حَبِيبٍ عَنْ أَبِى الطُّفَيْلِ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ فِى غَزْوَةِ تَبُوكَ إِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ أَنْ تَزِيغَ الشَّمْسُ أَخَّرَ الظُّهْرَ حَتَّى يَجْمَعَهَا مَعَ الْعَصْرِ فَيُصَلِّيَهُمَا جَمِيعًا وَإِذَا ارْتَحَلَ بَعْدَ زَيْغِ الشَّمْسِ صَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ ثُمَّ سَارَ وَكَانَ إِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ الْمَغْرِبِ أَخَّرَ الْمَغْرِبَ حَتَّى يُصَلِّيَهَا مَعَ الْعِشَاءِ وَإِذَا ارْتَحَلَ بَعْدَ الْمَغْرِبِ عَجَّلَ الْعِشَاءَ فَصَلاَّهَا مَعَ الْمَغْرِبِ. قَالَ أَبُو دَاوُدَ هَذَا لَمْ يَرْوِهِ إِلاَّ قُتَيْبَةُ.
1447 ۔ حضرت معاذ بن جبل (رض) بیان کرتے ہیں : غزوہ تبوک کے موقع پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ معمول تھا (سفر کے دوران پڑاؤ سے) جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سورج ڈھلنے سے پہلے روانہ ہوتے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر کی نماز کو موخر کردیتے یہاں تک کہ عصر کے وقت میں ان دونوں نمازوں کو ایک ساتھ ادا کرتے تھے ، اور جب آپ سورج کے ڈھل جانے کے بعد روانہ ہوتے تو آپ ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کرتے تھے پھر روانہ ہوتے تھے اسی طرح جب آپ مغرب سے پہلے روانہ ہوتے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مغرب کی نماز کو موخر کردیتے تھے ، یہاں تک کہ اسے عشاء کی نماز کے ساتھ ادا کرتے تھے ، اور جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سورج غروب ہونے کے بعد روانہ ہوتے تو پھر آپ عشاء کی نماز جلدی ادا کرتے اور اسے مغرب کے ساتھ ادا کرلیتے تھے ۔
امام ابوداؤد نے یہ بات بیان کی ہے : اس روایت کو صرف قتادہ نامی راوی نے نقل کیا ہے۔