1528 - حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى ابْنُ أَبِى ذِئْبٍ وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ وَيُونُسُ بْنُ يَزِيدَ أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ أَخْبَرَهُمْ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُصَلِّى فِيمَا بَيْنَ أَنْ يَفْرُغَ مِنْ صَلاَةِ الْعِشَاءِ إِلَى الْفَجْرِ إِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً يُسَلِّمُ مِنْ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ وَيُوتِرُ بِوَاحِدَةٍ وَيَسْجُدُ سَجْدَةً قَدْرَ مَا يَقْرَأُ أَحَدُكُمْ خَمْسِينَ آيَةً قَبْلَ أَنْ يَرْفَعَ رَأْسَهُ فَإِذَا سَكَتَ الْمُؤَذِّنُ مِنْ صَلاَةِ الْفَجْرِ وَتَبَيَّنَ لَهُ الْفَجْرُ قَامَ فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ ثُمَّ اضْطَجَعَ عَلَى شِقِّهِ الأَيْمَنِ حَتَّى يَأْتِيَهُ الْمُؤَذِّنُ لِلإِقَامَةِ فَيَخْرُجَ مَعَهُ.
وَبَعْضُهُمْ يَزِيدُ عَلَى بَعْضٍ فِى قِصَّةِ الْحَدِيثِ.
1528 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ بیان کرتی ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عشاء کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد سے لے کر صبح صادق ہونے تک کے درمیانی وقت میں گیارہ رکعت ادا کیا کرتے تھے ان میں آپ ہر دو رکعت کے بعد سلام پھیرتے تھے اور ایک رکعت کے ذریعے انھیں طاق کرلیتے تھے ، آپ اس میں ایک سجدہ اتناطویل کرتے تھے کہ جتنی دیر میں کوئی شخص پچاس آیات کی تلاوت کرلیتا ہے ، پھر جب موذن فجر کی اذان دے کر فارغ ہوتا اور صبح صادق ہوچکی ہوتی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اٹھ کر دومختصر رکعات ادا کرلیتے تھے پھر آپ دائیں پہلو کے بل لیٹ جاتے تھے یہاں تک کہ موذن آپ کو نماز کے لیے بلانے آتا تو آپ اس کے ساتھ تشریف لے جاتے۔
مختلف راویوں نے یہ واقعہ الفاظ کی کمی وبیشی کے ساتھ نقل کیا ہے۔