1544 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ أَبِى سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ صُرِعَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مِنْ ظَهْرِ فَرَسِهِ بِالْمَدِينَةِ عَلَى جِذْعِ نَخْلَةٍ فَانْفَكَّتْ قَدَمُهُ فَقَعَدَ فِى بَيْتٍ لِعَائِشَةَ فَأَتَيْنَاهُ نَعُودُهُ فَوَجَدْنَاهُ يُصَلِّى قَاعِدًا تَطَوُّعًا فَقُمْنَا خَلْفَهُ ثُمَّ أَتَيْنَاهُ يُصَلِّى صَلاَةً مَكْتُوبَةً فَقُمْنَا خَلْفَهُ فَأَوْمَأَ إِلَيْنَا فَقَعَدْنَا فَلَمَّا قَضَى الصَّلاَةَ قَالَ « ائْتَمُّوا بِالإِمَامِ مَا صَلَّى قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا وَإِنْ صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا وَلاَ تَفْعَلُوا كَمَا تَفْعَلُ فَارِسُ لِعُظَمَائِهَا ».
1544 ۔ حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ منورہ میں گھوڑے پر سوار تھے تو کھجور کے تنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے جس کے نتیجہ میں آپ کے پاؤں پرچوٹ آئی آپ سیدہ عائشہ صدیقہ کے گھر میں قیام پذیر ہوئے ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عیادت کے لیے آئے آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بیٹھ کر نوافل ادا کرتے ہوئے پایا، ہم نے آپ کے پیچھے کھڑے ہو کر نماز ادا کی۔ پھر جب ہم (اگلی مرتبہ) آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ اس وقت فرض نماز ادا کررہے تھے ، ہم آپ کے پیچھے کھڑے ہوگئے تو آپ نے ہمیں اشارہ کیا کہ ہم بیٹھ جائیں۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز مکمل کی تو ارشاد فرمایا : امام کی پیروی کرو جب وہ بیٹھ کر نماز ادا کرے تو تم بھی بیٹھ کر نماز ادا کرو اور جب وہ کھڑا ہو کر نماز ادا کرو تو تم کھڑے ہو کر نماز ادا کرو۔ تم اس طرح کارویہ اختیار نہ کرو جو اہل فارس اپنے بڑوں کے لیے اختیار کرتے ہیں۔