1558 - حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ نَافِعِ بْنِ خَالِدٍ بِمِصْرَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِى مَرْيَمَ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ حَدَّثَنِى مُعَاذُ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَنْصَارِىُّ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَعَلَيْهِ الْجُمُعَةُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِلاَّ مَرِيضٌ أَوْ مُسَافِرٌ أَوِ امْرَأَةٌ أَوْ صَبِىٌّ أَوْ مَمْلُوكٌ فَمَنِ اسْتَغْنَى بِلَهْوٍ أَوْ تِجَارَةٍ اسْتَغْنَى اللَّهُ عَنْهُ وَاللَّهُ غَنِىٌّ حَمِيدٌ ».
1558: حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہیـ: جو شخص اللہ تعالیٰ پر آخرت کے دن پر ایمان رکھتاہو، اس پر جمعہ کے دن نماز جمعہ اداکرنالازم ہے ‘ البتہ بیمار شخص ‘ مسافرشخص ‘ عورت ‘(نابالغ) بچے اور غلام کا حکم مختلف ہے (ان پر جمعہ فرض نہیں) توجوشخص کسی دلچسپی کی چیزیا تجارت کی وجہ سے اس سے بےنیازی اختیارکرے (یعنی اسے ادانہ کرے) تو اللہ تعالیٰ اس شخص سے بےنیازی اختیار کرے گا ‘ اور اللہ تعالیٰ بےنیاز ہے اور لائق حمد ہے۔