1574 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ عَطِيَّةَ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَعِيدٍ التُّجِيبِىُّ حَدَّثَنَا الزُّهْرِىُّ عَنْ أُمِّ عَبْدِ اللَّهِ الدَّوْسِيَّةِ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الْجُمُعَةُ وَاجِبَةٌ عَلَى كُلِّ قَرْيَةٍ وَإِنْ لَمْ يَكُنْ فِيهَا إِلاَّ أَرْبَعَةٌ ». يَعْنِى بِالْقُرَى الْمَدَائِنَ . لاَ يَصِحُّ هَذَا عَنِ الزُّهْرِىِّ.
:1574 سیدہ ام عبداللہ دوسیہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ہر بستی میں رہنے والوں پر جمعہ لازم ہوتا ہے اگرچہ اس بستی میں صرف چارافرادرہ جائیں۔ یہاں پر بستی سے مراد شہر ہے اور یہ بات زہری سے مستند طورپر منقول نہیں ہے۔