1592 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ إِمْلاَءً حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ الْمُقَوِّمُ حَدَّثَنَا أَبُو بَحْرٍ الْبَكْرَاوِىُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِى عَرُوبَةَ عَنِ الْوَلِيدِ أَبِى بِشْرٍ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ نَافِعٍ يَعْنِى أَبَا سُفْيَانَ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ جَاءَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِىُّ وَرَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَجَلَسَ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّىَ فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنْ يُصَلِّىَ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ بِوَجْهِهِ فَقَالَ « إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْجُمُعَةِ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ يَتَجَوَّزُ فِيهِمَا ».
:1592 حضرت جابربن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : حضرت سلیک غطفانی (رض) آئے ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس وقت جمعے کے دن خطبہ دے رہے تھے ‘ وہ صاحب نماز ادا کرنے سے پہلے ہی بیٹھ گئے تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں ہدایت کی کہ وہ دو رکعت اداکریں ‘ پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا چہرہ مبارک لوگوں کی طرف پھیرا اور ارشاد فرمایا :” جب کوئی شخص جمعے کی نماز کے لیے آئے اور امام اس وقت خطبہ دے رہاہو ‘ تو اس شخص کو چاہیے کہ وہ دو رکعت ادا کرلے اور انھیں مختصر اداکرے “۔