1677 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا عَمْرٌو عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَلَمْ يَزَلْ يَقْنُتُ بَعْدَ الرُّكُوعِ فِى صَلاَةِ الْغَدَاةِ حَتَّى فَارَقْتُهُ - قَالَ - وَصَلَّيْتُ خَلْفَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَلَمْ يَزَلْ يَقْنُتُ بَعْدَ الرُّكُوعِ فِى صَلاَةِ الْغَدَاةِ حَتَّى فَارَقْتُهُ.
1677 حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں نماز ادا کی ہے ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صبح کی نماز میں رکوع کے بعد مسلسل دعائے قنوت پڑھتے رہے ‘ یہاں تک کہ میں آپ سے جداہو گیا۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں میں نے حضرت عمربن خطاب (رض) کی اقتداء میں بھی نماز ادا کی ہے ‘ وہ بھی صبح کی نماز میں رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے یہاں تک کہ میں ان سے جدا ہوگیا (یعنی وہ دنیا سے رخصت ہوگئے) ۔