1684 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ عُتْبَةَ بْنِ أَبِى حَكِيمٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يُصَلِّى بَعْدَ الْوِتْرِ رَكْعَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ يَقْرَأُ فِى الرَّكْعَةِ الأُولَى بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَ (إِذَا زُلْزِلَتْ) وَفِى الأُخْرَى بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَ (قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ ).
قَالَ لَنَا أَبُو بَكْرٍ هَذِهِ سُنَّةٌ تَفَرَّدَ بِهَا أَهْلُ الْبَصْرَةِ وَحَفِظَهَا أَهْلُ الشَّامِ.
1684 حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وتر کے بعد دو رکعت ادا کرتے تھے ‘ یہ رکعت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھ کر ادا کرتے تھے ‘ اس میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پہلی رکعت میں سورة الفاتحہ ‘ سورۃ ۃ الزلزال ‘ جبکہ دوسری رکعت میں سورة الفاتحہ اور سورۃ الکافرون پڑھا کرتے تھے۔
ابوبکرنامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے یہ وہ طریقہ ہے ‘ جسے نقل کرنے میں اہل بصرہ منفرد ہیں اور اہل شام نے اسے محفوظ رکھا ہے۔