1747 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى وَعَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا الزُّبَيْدِىُّ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَامَ نَبِىُّ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَقَامَ النَّاسُ مَعَهُ فَكَبَّرَ وَكَبَّرُوا ثُمَّ رَكَعَ وَرَكَعَ مَعَهُ أُنَاسٌ مِنْهُمْ ثُمَّ سَجَدَ وَسَجَدُوا ثُمَّ قَامَ فِى الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ وَتَأَخَّرَ الَّذِينَ سَجَدُوا مَعَهُ وَحَرَسُوا إِخْوَانَهُمْ وَجَاءَتِ الطَّائِفَةُ الأُخْرَى فَرَكَعُوا مَعَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَالنَّاسُ كُلُّهُمْ فِى صَلاَةٍ يُكَبِّرُونَ وَلَكِنْ يَحْرُسُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا.
1747 حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے ‘ لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں کھڑے ہوئے ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تکبیر کہی تو لوگوں نے بھی تکبیر کہی ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع میں گئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ان میں سے کچھ لوگ رکوع میں چلے گئے ‘ پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سجدے میں گئے تو وہ لوگ بھی سجدے میں گئے ‘ پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دوسرے رکعت کے لیے کھڑے ہوئے تو وہ لوگ پیچھے ہٹ گئے ‘ جنہوں نے آپ کے ہمراہ سجدہ کیا تھا اور وہ اپنے بھائیوں کی حفاظت کرنے لگے ‘ پھر دوسرا گروہ آیا اور انھوں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ ایک رکعت ادا کی ‘ سب لوگ نماز میں تکبیرکہہ رہے تھے ‘ لیکن اس کے ساتھ وہ ایک دوسرے کی حفاظت بھی کررہے تھے۔