1750 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِى حَزْمٍ الْقُطَعِىُّ وَالْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْبَاهِلِىُّ قَالُوا حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ رَاشِدٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أُمِرَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِصَلاَةِ الْخَوْفِ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَقُمْنَا خَلْفَهُ صَفَّيْنِ فَكَبَّرَ وَرَكَعَ وَرَكَعْنَا جَمِيعًا الصَّفَّانِ كِلاَهُمَا ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ ثُمَّ خَرَّ سَاجِدًا وَسَجَدَ الصَّفُّ الَّذِى يَلِيهِ وَثَبَتَ الآخَرُونَ قِيَامًا يَحْرُسُونَ إِخْوَانَهُمْ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ سُجُودِهِ وَقَامَ خَرَّ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ سُجُودًا فَسَجَدُوا سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ قَامُوا فَتَأَخَّرَ الصَّفُّ الْمُقَدَّمُ الَّذِى يَلِيهِ وَتَقَدَّمَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ فَرَكَعَ وَرَكَعُوا جَمِيعًا وَسَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَالصَّفُّ الَّذِى يَلِيهِ وَثَبَتَ الآخَرُونَ قِيَامًا يَحْرُسُونَ إِخْوَانَهُمْ فَلَمَّا قَعَدَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- خَرَّ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ سُجُودًا فَسَجَدُوا ثُمَّ سَلَّمَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم-.
1750 حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں نماز خوف ادا کرنے کا حکم دیا ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے ‘ ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں دوصفوں میں کھڑے ہوئے ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تکبیر کہی اور رکوع میں گئے ‘ ہم بھی سب لوگ دونوں صفیں رکوع میں چلے گئے ‘ پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا سر مبارک اٹھایا اور سجدے میں چلے گئے ‘ تو وہ صف سجدے میں چلے گئی جو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قریب تھی اور دوسرے لوگ اپنی جگہ پر کھڑے رہے اور اپنے بھائیوں کی حفاظت کرتے رہے ‘ جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سجدے سے فارغ ہوئے تو پیچھے والی صف سجدے میں گئی ‘ انھوں نے دوسجدے کیے ‘ پھر یہ لوگ کھڑے ہوگئے ‘ پھر وہ صف پیچھے ہٹ گئی جو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھی اور پیچھے والی صف آگے آگئی ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع میں گئے تو یہ سب لوگ بھی رکوع میں گئے ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سجدے میں گئے تو جو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قریب صف تھی ‘ وہ لوگ سجدے میں چلے گئے اور دوسرے لوگ کھڑے ہوئے ‘ اپنے بھائیوں کی حفاظت کرتے رہے ‘ پھر جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھ گئے تو پیچھے والی صف سجدے میں چلی گئی ‘ ان لوگوں نے سجدہ کیا ‘ پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیردیا۔