1924 - حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِى إِسْرَائِيلَ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ حَدَّثَنَا هِلاَلُ بْنُ خَبَّابٍ عَنْ مَيْسَرَةَ أَبِى صَالِحٍ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ قَالَ أَتَانَا مُصَدِّقُ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَجَلَسْتُ إِلَى جَنْبِهِ - قَالَ - فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ إِنَّ فِى عَهْدِى أَنْ لاَ آخُذَ مِنْ رَاضِعِ لَبَنٍ شَيْئًا قَالَ وَلاَ يُجْمَعُ بَيْنَ مُتَفَرِّقٍ وَلاَ يُفَرَّقُ بَيْنَ مُجْتَمِعٍ. وَأَتَاهُ رَجُلٌ بِنَاقَةٍ كَوْمَاءَ فَقَالَ خُذْ هَذِهِ. فَأَبَى أَنْ يَأْخُذَهَا .
1924 حضرت سوید بن غفلہ (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے زکوۃ وصول کرنے والا شخص ہمارے پاس آیا ‘ میں اس کے پہلو میں بیٹھ گیا۔ راوی بیان کرتے ہیں میں نے اسے یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ مجھے اس بات کا پابند کیا گیا ہے ‘ میں دودھ پلانے والا کوئی جانوروصول نہ کروں اور (زکوۃ کی وصولی کرتے ہوئے) الگ ‘ الگ سال کو اکٹھا نہ کیا جائے اور اکٹھے مال کو الگ ‘ الگ نہ کیا جائے۔ (راوی بیان کرتے ہیں ) اس کے پاس ایک شخص اونچی کوہان والی اونٹنی لے کر آیا اور بولا تم اسے وصول کرلو ‘ اس نے اسے وصول کرنے سے انکار کردیا۔