215 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ السَّهْمِىُّ حَدَّثَنَا مَالِكٌ. وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى طَلْحَةَ عَنْ حُمَيْدَةَ بِنْتِ عُبَيْدٍ عَنْ كَبْشَةَ بِنْتِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ وَكَانَتْ تَحْتَ ابْنِ أَبِى قَتَادَةَ أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ الأَنْصَارِىَّ دَخَلَ فَسَكَبَتْ لَهُ وَضُوءًا فَجَاءَتْ هِرَّةٌ لِتَشْرَبَ مِنْهُ فَأَصْغَى لَهَا أَبُو قَتَادَةَ الإِنَاءَ حَتَّى شَرِبَتْ قَالَ فَرَآنِى أَنْظُرُ إِلَيْهِ قَالَ أَتَعْجَبِينَ يَا ابْنَةَ أَخِى قَالَتْ قُلْتُ نَعَمْ ثُمَّ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ إِنَّهَا مِنَ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ وَالطَّوَّافَاتِ ».
سیدہ کبشہ بنت کعب (رض) بیان کرتی ہیں، جو حضرت ابو قتادہ (رض) کے ایک صاحبزادے کی اہلیہ تھیں، ایک مرتبہ حضرت ابوقتادہ انصاری (رض) گھر میں داخل ہوئے تو اس خاتون نے ان کے لیے وضو کا پانی رکھا۔ اس دوران ایک بلی آئی تاکہ وہ اس میں سے پانی پی لے تو حضرت ابو قتادہ (رض) نے برتن اس کی طرف انڈیل دیا، اس بلی نے پانی پی لیا۔ وہ خاتون بیان کرتی ہیں : جب حضرت ابوقتادہ (رض) نے میری طرف دیکھا کہ میں ان کی طرف بڑے غور سے دیکھ رہی ہوں تو انھوں نے دریافت کیا : اے میری بھتیجی ! کیا تم اس بات پر حیران ہورہی ہو ؟ وہ خاتون بیان کرتی ہیں : میں نے جواب دیا : جی ہاں ! تو حضرت ابوقتادہ (رض) نے یہ فرمایا : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : یہ (بلی) ناپاک نہیں ہے، بلکہ یہ تمہارے ہاں آنے جانے والے (پالتو) جانوروں میں سے ایک ہے۔