217 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ قَالاَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ثَابِتٍ وَقَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ نَظَرَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَضُوءًا فَلَمْ يَجِدُوا فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « هَا هُنَا مَاءٌ ». فَأُتِىَ بِهِ فَرَأَيْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- وَضَعَ يَدَهُ فِى الإِنَاءِ الَّذِى فِيهِ الْمَاءُ ثُمَّ قَالَ « تَوَضَّئُوا بِسْمِ اللَّهِ ». فَرَأَيْتُ الْمَاءَ يَفُورُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ وَالْقَوْمُ يَتَوَضَّئُونَ حَتَّى فَرَغُوا مِنْ آخِرِهِمْ. قَالَ ثَابِتٌ قُلْتُ لأَنَسٍ كَمْ تَرَاهُمْ كَانُوا قَالَ نَحْوًا مِنْ سَبْعِينَ رَجُلاً.
حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب (رض) نے وضو کے لیے پانی تلاش کیا تو انھیں پانی نہیں ملا۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا : کہیں تھوڑا سا پانی بھی ہے ؟ (وہ موجود تھا) ، وہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں لایا گیا۔ راوی بیان کرتے ہیں : میں نے دیکھا کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا دست مبارک اس برتن پر رکھا جس میں پانی موجود تھا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا : اللہ کا نام لے کر وضو کرنا شروع کرو۔
راوی بیان کرتے ہیں : میں نے دیکھا کہ آپ کی انگلیوں کے درمیان میں سے پانی کے چشمے جاری ہوگئے اور لوگوں نے وضو کرنا شروع کیا، یہاں تک کہ سب لوگوں نے وضو کرلیا۔ ثابت نامی راوی بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت انس (رض) سے دریافت کیا : اس وقت آپ کی تعداد کتنی تھی ؟ حضرت انس (رض) نے جواب دیا : (ہم)70 کے قریب لوگ تھے۔