227 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِى الشَّوْكِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ هَاشِمٍ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سُنَيْنٍ قَالاَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ هَاشِمٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « إِذَا تَطَهَّرَ أَحَدُكُمْ فَلْيَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ فَإِنَّهُ يُطَهِّرُ جَسَدَهُ كُلَّهُ وَإِنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَى طُهُورِهِ لَمْ يَطْهُرْ مِنْهُ إِلاَّ مَا مَرَّ عَلَيْهِ الْمَاءُ فَإِذَا فَرَغَ مِنْ طُهُورِهِ فَلْيَشْهَدْ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ فَإِذَا قَالَ ذَلِكَ فُتِحَتْ لَهُ أَبْوَابُ السَّمَاءِ ». يَحْيَى بْنُ هَاشِمٍ ضَعِيفٌ.
حضرت عبداللہ (بن مسعود (رض)) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : جب کوئی شخص وضو کرنے لگے تو وہ پہلے بسم اللہ پڑھ لے، کیونکہ یہ چیز اس کے پورے جسم کو پاک کردے گی، اگر وہ وضو سے پہلے بسم اللہ نہیں پڑھتا تو اس کا صرف وہی حصہ پاک ہوگا جس پر پانی لگا ہوگا اور پھر جب آدمی وضو کرکے فارغ ہو، تو وہ کلمہ شہادت پڑھ لے، اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ تعالیٰ کے خاص بندے اور رسول ہیں، جب وہ یہ پڑھ لے گا، تو اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔ اس روایت کا راوی یحییٰ بن ہاشم ضعیف ہے۔