2523 - حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدِ بْنُ الْمَحَامِلِىِّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ أَنَّ رَجُلاً أَوْطَأَ بَعِيرَهُ أُدْحِىَّ نَعَامٍ فَسَأَلَ عَلِيًّا عَلَيْهِ السَّلاَمُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ عَلَيْكَ لِكُلِّ بَيْضَةٍ ضِرَابُ نَاقَةٍ أَوْ جَنِينُ نَاقَةٍ فَانْطَلَقَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَ عَلِىٌّ عَلَيْهِ السَّلاَمُ. فَقَالَ « قَدْ قَالَ مَا سَمِعْتَ هَلُمَّ إِلَى الرُّخْصَةِ عَلَيْكَ لِكُلِّ بَيْضَةٍ صِيَامُ يَوْمٍ أَوْ إِطْعَامُ مِسْكِينٍ ».
2523 معاویہ بن قرہ بیان کرتے ہیں ایک شخص نے اپنے اونٹ کے پاؤں کے نیچے شتر مرغ کا گھونسلاتوڑدیا ‘ اس نے حضرت علی (رض) سے اس بارے میں دریافت کیا ‘ تو حضرت علی (رض) نے فرمایا ہر ایک انڈے کے عوض میں تمہیں ایک اونٹنی کو جفتی کے لیے دینا ہوگا یا اونٹنی کے پیٹ میں موجود بچے کی ادائیگی کرنا ہوگی ‘ وہ شخص نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس بارے میں بتایا جو حضرت علی (رض) نے اس سے کہا ہے ‘ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اس نے جو کہا وہ تم نے سن لیا ‘ تم رخصت کی طرف کیوں نہیں آتے ؟ ایک انڈے کے عوض میں تمہیں ایک دن کا روزہ رکھنا ہوگا اور ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہوگا۔