2696 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ حَجَّ عُثْمَانُ حَتَّى إِذَا كَانَ بِبَعْضِ الطَّرِيقِ أُخْبِرَ عَلِىُّ بْنُ أَبِى طَالِبٍ أَنَّ عُثْمَانَ نَهَى أَصْحَابَهُ عَنِ التَّمَتُّعِ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ فَقَالَ عَلِىٌّ لأَصْحَابِهِ إِذَا ارْتَحَلَ عُثْمَانُ فَارْتَحِلُوا.
قَالَ فَأَهَلَّ وَأَصْحَابُهُ بِعُمْرَةٍ فَلَمْ يُكَلِّمْهُمْ عُثْمَانُ فَقَالَ عَلِىٌّ أَلَمْ أُخْبَرْ أَنَّكَ نَهَيْتَ أَصْحَابَكَ عَنِ التَّمَتُّعِ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ أَلَمْ تَسْمَعْ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- تَمَتَّعَ قَالَ بَلَى. قَالَ سَعِيدٌ فَلاَ أَدْرِى مَا أَجَابَهُ عُثْمَانُ رضى الله عنهما.
2696 ۔ سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں حضرت عثمان غنی (رض) حج کے لیے گئے راستے میں حضرت علی بن ابوطالب (رض) کو یہ بات بتائی گئی کہ حضرت عثمان نے اپنے ساتھیوں کو عمرے کو حج کے ساتھ ملانے سے یعنی حج تمتع کرنے سے منع کردیا ہے تو حضرت علی نے اپنے ساتھیوں سے کہا، جب حضرت عثمان روانہ ہوں گے تو تم بھی روانہ ہوجانا۔
راوی بیان کرتے ہیں پھر حضرت علی (رض) اور ان کے ساتھیوں نے عمرے کا احرام باندھاتوحضرت عثمان نے ان حضرات کو کچھ نہیں کہا، حضرت علی (رض) نے حضرت عثمان سے کہا، مجھے آپ کے بارے میں یہ بات بتائی گئی ہے آپ نے اپنے ساتھیوں کو عمرے کو حج کے ساتھ ملانے سے یعنی حج تمتع سے منع کردیا ہے کیا آپ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں یہ بات نہیں سنی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حج تمتع کیا ہے ؟ تو حضرت عثمان نے جواب دیا جی ہاں۔
سعید بیان کرتے ہیں مجھے نہیں معلوم کہ حضرت عثمان نے انھیں کیا جواب دیا۔