2853 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- مَرَّ بِهِ وَهُوَ مُلاَزِمٌ غَرِيمًا لَهُ فَقَالَ « مَا هَذَا ». قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ غَرِيمٌ لِى. فَقَالَ « هَلْ لَكَ - يَعْنِى - أَنْ تَأْخُذَ النِّصْفَ ». وَقَالَ بِيَدِهِ فَقُلْتُ نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَخَذَ الشَّطْرَ وَتَرَكَ الشَّطْرَ. أَوْ قَالَ النِّصْفَ.
2853 ۔ عبداللہ بن کعب اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے پاس سے گزرے وہ اس وقت اپنے ایک مقروض کے ساتھ الجھے ہوئے تھے انھوں نے عرض کی یارسول اللہ یہ میرا مقروض ہے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا کیا تم یہ نہیں کرتے یعنی تم اس سے نصف وصول کرلو آپ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے یہ بات ارشاد فرمائی تو میں نے عرض کی جی ہاں ! یارسول اللہ تو انھوں نے نصف حصہ وصول کرلیا، اور نصف حصہ چھوڑ دیا (راوی کو شک ہے کہ شاید روایت میں شطر کی بجائے لفظ نصف منقول ہے ) ۔