303 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنِى عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعِيدٍ الْمَخْزُومِىُّ حَدَّثَنِى جَدِّى أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ خَرَجَ فِى نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ حَتَّى جَلَسَ عَلَى الْمَقَاعِدِ فَدَعَا بِوَضُوءٍ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلاَثًا وَتَمَضْمَضَ ثَلاَثًا وَاسْتَنْشَقَ ثَلاَثًا وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثًا وَذِرَاعَيْهِ ثَلاَثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ مَرَّةً وَاحِدَةً وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا ثُمَّ قَالَ هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- تَوَضَّأَ كُنْتُ عَلَى وُضُوءٍ وَلَكِنْ أَحْبَبْتُ أَنْ أُرِيَكُمْ كَيْفَ تَوَضَّأَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم-.
حضرت عثمان غنی (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ایک مرتبہ وہ اپنے کچھ ساتھیوں سمیت تشریف لائے اور مقاعد (کھلی جگہ) میں تشریف فرما ہوئے ، انھوں نے وضو کے لیے پانی منگوایا، پھر اپنے دونوں ہاتھ تین مرتبہ دھوئے، تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، دونوں بازؤ وں کو تین مرتبہ دھویا، اپنے سر کا ایک مرتبہ مسح کیا، پھر اپنے دونوں پاؤں تین، تین مرتبہ دھوئے اور پھر یہ بات بیان کی : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے، میں پہلے سے باوضو حالت میں تھا، لیکن میں نے یہ بات پسند کی، میں تم لوگوں کو دکھاؤں، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کس طرح وضو کیا کرتے تھے۔