3150 - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْمَارِسْتَانِىُّ وَالْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالاَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الأَسَدِىُّ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا قَيْسٌ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِى ثَابِتٍ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِى حَثْمَةَ قَالَ خَرَجَ قَوْمٌ مِنَ الأَنْصَارِ إِلَى خَيْبَرَ فَقُتِلَ رَجُلٌ مِنْهُمْ فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « بَيِّنَتُكُمْ ». قَالُوا مَا لَنَا بَيِّنَةٌ قَالَ « فَتَنْفِلُكُمْ أَيْمَانُهُمْ ». قَالُوا إِذًا تَقْتُلَنَا الْيَهُودُ . قَالَ « فَأَيْمَانُكُمْ أَنْتُمْ ». قَالُوا لَمْ نَشْهَدْ. قَالَ فَوَدَاهُ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مِنْ مَالٍ أَتَاهُ.
3150 ۔ حضرت سہل بن ابوحثمہ (رض) بیان کرتے ہیں : انصار کے کچھ افاد خیبر گئے وہاں ان میں سے ایک شخص قتل ہوگیا، یہ معاملہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے پیش آگیا ، تو آپ نے فرمایا : تمہارے ثبوت (کہاں ہیں) انھوں نے عرض کی ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا، تو ان (یہودیوں کا) قسم اٹھانا (معاملہ ختم کردے گا) انھوں نے عرض کی پھر تو یہودی (ایک ایک کرکے ) ہمیں قتل کردیں گے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا پھر تم قسم اٹھالو، انھوں نے عرض کی ہم وہاں موجود نہیں تھے ، راوی بیان کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں جو مال آیا تھا، آپ نے اس میں سے اس (مقتول) کی دیت ادا کی۔