3154 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَضْرَمِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ قَالَ شَهِدْتُ عَلِيًّا رضى الله عنه وَأُتِىَ بِأَخِى بَنِى عِجْلٍ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ قَبِيصَةَ تَنَصَّرَ بَعْدَ إِسْلاَمِهِ فَقَالَ لَهُ عَلِىٌّ مَا حُدِّثْتُ عَنْكَ قَالَ مَا حُدِّثْتَ عَنِّى قَالَ حُدِّثْتُ عَنْكَ أَنَّكَ تَنَصَّرْتَ. فَقَالَ أَنَا عَلَى دِينِ الْمَسِيحِ. فَقَالَ لَهُ عَلِىٌّ وَأَنَا عَلَى دِينِ الْمَسِيحِ. فَقَالَ لَهُ عَلِىٌّ مَا تَقُولُ فِيهِ فَتَكَلَّمَ بِكَلاَمٍ خَفِىَ عَلَىَّ فَقَالَ عَلِىٌّ طَئُوهُ. فَوُطِئَ حَتَّى مَاتَ فَقُلْتُ لِلَّذِى يَلِينِى مَا قَالَ قَالَ الْمَسِيحُ رَبُّهُ .
3154 ۔ عبدالملک بن عمیر بیان کرتے ہیں : میں حضرت علی (رض) کے پاس موجود تھا، ان کے پاس بنوعجل کا ایک شخص مستورد بن قبیصہ لایا گیا جو اسلام چھوڑ کر عیسائی ہوگیا تھا، حضرت علی (رض) نے اس سے دریافت کیا تمہارے بارے میں مجھے کیا بتایا گیا ہے ؟ اس نے دریافت کیا آپ کو میرے بارے میں کیا بتایا گیا ہے ؟ حضرت علی (رض) نے فرمایا مجھے تمہارے بارے میں یہ بتایا گیا ہے کہ تم عیسائی ہوگئے ہو، اس نے کہا ، میں حضرت مسیح (علیہ الصلوۃ والسلام) کے دین پر قائم ہوں حضرت علی (رض) نے اس سے فرمایا میں بھی حضرت مسیح (علیہ الصلوۃ والسلام) کے دین پر قائم ہوں، حضرت علی (رض) نے اس سے دریافت کیا تم ان (یعنی حضرت مسیح (علیہ الصلوۃ والسلام)) کے بارے میں کیا کہتے ہو ؟ تو اس شخص نے جو جواب دیا وہ مجھے سمجھ نہیں آئی۔ حضرت علی (رض) نے حکم دیا : اسے قتل کردو، اسے قتل کردیا گیا۔ (راوی کہتے ہیں ) میں نے اپنے ساتھ والے سے پوچھا : اس نے کیا کہا تھا، تو اس نے جواب دیا : اس نے کہا تھا، حضرت مسیح (علیہ الصلوۃ والسلام) اس کے پروردگار ہیں۔