3185 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ حَكِيمٍ ح وَأَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو السَّائِبِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ لِمَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ حِينَ أَتَاهُ فَأَقَرَّ عِنْدَهُ بِالزِّنَا « لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ أَوْ لَمَسْتَ ». فَقَالَ لاَ . قَالَ « فَكَذَا ».قَالَ نَعَمْ. قَالَ فَأُمِرَ بِهِ فَرُجِمَ. قَالَ ابْنُ سِنَانٍ « لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ أَوْ غَمَزْتَ أَوْ نَظَرْتَ ». قَالَ لاَ. قَالَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَفَعَلْتَ كَذَا وَكَذَا ». لاَ يَكْنِى. قَالَ نَعَمْ فَعِنْدَ ذَلِكَ أَمَرَ بِرَجْمِهِ.
3185 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں ، جب حضرت ماعز بن مالک (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کے سامنے زنا کا اعتراف کیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ماعز سے فرمایا ہوسکتا ہے تو نے صرف بوسہ لیاہو، یا صرف چھو لیاہو ؟ انھوں نے عرض کی نہیں ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تو ایسا ہی ہے (یعنی تم نے زناہی کیا ہے ) انھوں نے عرض کی جی ہاں، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کے تحت انھیں سنگسار کردیا گیا۔
ابن سنان نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : شاید تم نے بوسہ لیا ہو، تم نے ہاتھ لگایا ہو، یادیکھاہو ؟ انھوں نے عرض کی نہیں، راوی بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے دریافت کیا کیا تم نے یہ یہ (یعنی زنا ) کیا ہے ؟ (راوی بیان کرتے ہیں ) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کنایہ کا کوئی لفظ استعمال نہیں کیا، تو انھوں نے عرض کی جی ہاں (راوی بیان کرتے ہیں ) اس وقت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں سنگسار کرنے کا حکم دیا۔