3394 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ وَأَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْجُنَيْدِ قَالاَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ نُضَيْلَةَ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ ضَرَبَتِ امْرَأَةٌ ضُرَّتَهَا بِعَمُودِ الْفُسْطَاطِ وَهِىَ حُبْلَى فَقَتَلَتْهَا - قَالَ وَإِحْدَاهُمَا اللِّحْيَانِيَّةُ - قَالَ فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- دِيَةَ الْمَقْتُولَةِ عَلَى عَصَبَةِ الْقَاتِلَةِ وَغُرَّةً لِمَا فِى بَطْنِهَا قَالَ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ عَصَبَةِ الْقَاتِلَةِ أَنَغْرَمُ دِيَةَ مَنْ لاَ أَكَلَ وَلاَ شَرِبَ وَلاَ اسْتَهَلَّ فَمِثْلُ ذَلِكَ يُطَلُّ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَسَجْعٌ كَسَجْعِ الأَعْرَابِ ». وَجَعَلَ عَلَيْهَا الدِّيَةَ.
3394 ۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) بیان کرتے ہیں : ایک عورت نے اپنی سوکن کو خیمہ کی لکڑی کے ذریعے ضرب لگائی وہ دوسری عورت حاملہ تھی ، راوی بیان کرتے ہیں ان دونوں میں سے ایک عورت کا تعلق بنولحیان سے تھا، تو نبی کریم نے مقتول عورت کی دیت کی ادائیگی قاتل عورت کے خاندان پر عائد کی اور اس مقتول کے پیٹ میں موجود بچے کے تاوان کی ادائیگی کا حکم دیا تو قاتل عورت کے خاندان میں سے ایک شخص بولا، کیا ہم اس بچے کا تاوان ادا کریں ؟ جس نے کچھ کھایا نہیں کچھ پیا نہیں جو رویا نہیں (یعنی پیدا نہیں ہوا) اس طرح کا خون رائیگاں جاتا ہے ، تو نبی کریم نے فرمایا کیا تم دیہاتیوں کی طرح مقفع ومسجع گفتگو کررہے ہو ؟ راوی کہتے ہیں نبی کریم نے اس پر دیت کی ادائیگی لازم قرار دی۔