3462 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْهَمَذَانِىُّ الْقَاضِى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَاهَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ السَّعْدِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ عَنْ إِسْرَائِيلَ مِثْلَ قَوْلِ ابْنِ سِنَانٍ. قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ فَقِيلَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنَّ شُعْبَةَ وَسُفْيَانَ يُوقِفَانِهِ عَلَى أَبِى بُرْدَةَ. فَقَالَ إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ أَحَبُّ إِلَىَّ مِنْ سُفْيَانَ وَشُعْبَةَ .
3462 ۔ عبدالرحمن ہمذانی نے اپنی سند کے حوالے سے اسے اسرائیل سے اس طرح نقل کیا ہے جیسے ابن سنان نے نقل کیا ہے۔
محمد بن مخلد کہتے ہیں : عبدالرحمن ہمذانی سے کہا گیا، شعبہ اور سفیان دونوں نے اسے ابوبردہ تک، موقوف، روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ تو انھوں نے فرمایا : اسرایئل نے ابواسحاق کے حوالے سے جو روایت نقل کی ہے وہ میرے نزدیک سفیان اور شعبہ سے منقول روایت سے زیادہ پسندیدہ ہے۔